269

ساہیوال: پولیس کی جانب سے یوم قائد وکرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقاد.

اہیوال(خصوصی رپورٹ) ساہیوال پولیس نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں سکول کے طلبہ و سٹاف کے ساتھ ساتھ مختلف گرجا گھروں سے تعلق رکھنے والے پادری ، فادرز اورپولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ساہیوال پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی اہلکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام مسیحی برادری کے شکر گزار ہیں جو ان کی دعوت پر اس تقریب میں تشریف لائے۔انہوں نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب محکمہ پولیس کی جانب سے محبت کا اظہار ہے ہم سب پاکستانی ہیں اسی لیے ہم مذہب ، صوبائیت اور لسانیت سے مبرا ہو صرف اور صرف پاکستانی کے طور پر اتحاد ، اتفاق سے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور دکھ سکھ بانٹتے ہیں ، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور اسی پر ہمیں عمل کرنا ہے۔ڈی پی او نے تقریب کے شرکاء کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس بغیر رنگ و نسل ، مذہب و فرقہ آئین پاکستان کی اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار و فرائض سر انجام دیتا رہےگا۔ ایلڈردلبرجانی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور انہیں کبھی بھی سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا ، پولیس ان کی محافظ فورس آج اس تقریب کا اہتمام کر کے پولیس نے ان کے دل جیت لئے ہیں۔ڈی پی او سمیت پولیس کا ادارہ ان کے ساتھ انتہائی تعاون کرتا ہے اور ہر موقع پر وقت سے قبل انہیں سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے وہ پاک فوج ، پاکستانی قوم اور تمام ملکی اداروں کے لئے دعا گو ہیں کہ مملکت خداداد ہمیشہ ترقی کرے اور ہمارے قومی ادارے پوری طاقت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔انہوں نے کرسچین کمیونٹی کو کرسمس اور تمام پاکستانیوں کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ خداوند سب کو دائمی خوشیاں نصیب فرمائے ۔ اس موقع پر شرکاء میں تحائف اور تعریفی اسناد تقسیم کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں