246

ساہیوال: آواز گروپ آف ریڈیوایف ایم 105ساہیوال کی ساتویں سالگرہ

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) آواز گروپ آف ریڈیوایف ایم 105ساہیوال کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی،ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء،مہمانان اعزازرہنماء پی ٹی آئی حاجی شیخ محمد چوہان، رہنماء پی ٹی آئی میاں نوید اسلم، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد، اے ڈی آئی راناافتخاراحمد، صدرساہیوال ڈویژنل پریس کلب سید طمطراق محاسن شاہی، صدرجنوبی پنجاب پی ایف یوجے نویدغنی چوہدری، معروف پرزنٹراحتشام چشتی تھے۔ تقریب کے میزبان اسٹیشن منیجر محمد بلال اورشعبہ نیوز کے انچارج ملک دلاور سلطان ڈھکوتھے۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے اسٹیشن منیجر محمد بلال، شعبہ نیوز کے انچارج ملک دلاور سلطان ڈھکو کے ہمراہ ریڈیوآوازایف ایم 105ساہیوال کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹااورچیف ایگزیکٹو وچیئرمین آواز گروپ آف ریڈیومحمد نعیم مرزاسمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس موقع پر معززمہمانوں کے پیغام کو لائیونشرکیاگیا جس میں ان کاکہناتھاکہ ریڈیوآواز شہریوں کو مثبت تفریح کے ساتھ ساتھ ملکی وعلاقائی حالات وواقعات سے باخبررکھے ہوئے ہے۔ ریڈیوآوازپروڈکٹ کی تشہیر اورحالات حاضرہ تک رسائی کابہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پر انتظامی افسران کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایکسیلینس ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں