229

پاکپتن: استاد کے روپ میں درندے کی پہلی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار،مقدمہ درج.

پاکپتن(بیورورپورٹ )استاد کے روپ میں درندے نے پہلی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ملزم گرفتارمقدمہ درج بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے نواحی گاؤں احاطہ بہاول کے رہائشی محمد یٰسین کی آٹھ سالہ پہلی جماعت کی طالبہ نورین فاطمہ بیٹی علم کی بھوک مٹانے کیلئے عامرملیکا ٹیچر کے پاس پڑھنے گئی تھی استاد کے روپ میں چھپے درندے نے کمسن بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کے شور پر ملزم موقع سے فرار ہو گیاڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر رانا اجمل سعید کی سربراہی میں اے ایس آئی افتخار سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ صدر رانا اجمل سعید نے بتایا کہ ملزم فرار ہو رہا تھا جس کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں