226

پاکپتن: 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھاجس کو بھلانا نا ممکن ہے دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے.میاں جہانگیر وٹو. پرنسپل ایکسپلور سکول.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)ایکسپلورسکول کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہد ا کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعا کروائی گئی اس موقع پرایکسپلور سکول کے پرنسپل میاں جہانگیر وٹو پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے میزبان ایکسپلورسکول کے پرنسپل میاں جہانگیر وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھاجس کو بھلانا نا ممکن ہے دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے پاکستان کے باہمت نوجوان علم اور قلم کی مار سے اس کا مقابلہ کررہے ہیں. حکیم لطف اللہ نے کہا کہ آج پاکستان میں بہت شعور آ چکا ہے اس بار دسمبر میں شہدا کے نام پر ہزاروں سکولوں کی تزئین و آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار مثبت سرگرمیوں میں زندہ دل پاکستانیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ڈاکٹرشاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی شہری کو چاہیے وہ پاکستان کو ایک عظیم الشان پاکستان بنانے کے لیے اپنے حصہ کی شمع روشن کرے. اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد دعاء کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں