242

نوشہروفیروز: تین دہائیوں سے ہرسال لاہور سے کراچی سائیکل پر جانے والے 60سالہ اعجاز حسین محراب پور پہنچ گیا، 25 دسمبر کومزار قائد پہنچے گا۔

نوشہروفیروز(ملک مشتاق احمد سے) تین دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے لاہور سے کراچی کا سفر سائیکل پر کرنے والا60 سالہ اعجاز حسین محراب پور پہنچ گیا.

اعجاز حسین نے پانچ دسمبر کو لاہور سے سائیکل پر سفر شروع کیا جو 25دسمبر کو مزار قائد پر ختم ہوگااعجاز حسین نے پریس کلب محراب پور پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پہلی بار 1983 میں سائیکل پر سفر کیا اسکے بعد سے ہرسال دسمبرکے مہینے میں کراچی کیلئے سفر کا آغاز کرتاہوں اورگزشتہ سال 2017 کے سفر کو ملا کر اب تک ایک لاکھ22 ہزار 60 کلو میٹر کا سفراپنی سائیکل پر کرچکا ہوں میری نو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں غریب آدمی ہوں 35 سال سے صرف ایک ہی خواہش لیکر سائیکل پر سفر کررہا ہوں کہ کوئی درد دل رکھنے والا مخیر شخص یا حکومت مجھے سفر مدینہ کروادے میں اپنی انکھوں کو نبی کریم ﷺ کے روضہ کے دیدار سے ٹھنڈا کرنے سے پہلے مرنا نہیں چاہتا مجھے مکمل یقین ہے کہ میری محنت رائیگاں نہیں جائیگی اور کوئی مجھے سفرمدینہ ضرور کروائے گااعجاز حسین نے مزید بتایا کہ لاہور سے کراچی 12 سو 44کلومیٹر بیس دن میں مکمل کرتا ہوں اور رب کریم کا کرم ہے کہ آج تک مکمل سفر کے دوران کبھی بھی ایک بار بھی سائیکل پنکچر تک نہیں ہوئی نہ ہی کبھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں