258

پاکپتن: APS کے بچوں، اساتذہ اور سیکیورٹی اداروں کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. شاہ مقیم بخاری

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری سجادہ نشین بٹینگا شریف نے سانحہ پشاور کی یاد میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کوچاربرس بیت چکے ہیں، لیکن قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری سجادہ نشین بٹینگا شریف نے شمعیں روشن کرکے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں