254

پاکپتن: رشوت ایک مُہلک معاشرتی ناسور ہے جو تمام بدعنوانیوں کی جڑ ہے. حاجی کاشف حسین صدر انجمن تاجران کمیر روڈ

پاکپتن(حیدرعلی شہزاد سے)انجمن تاجران کمیر روڑ کے صدراور مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر حاجی کاشف حسین نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت ایک مُہلک معاشرتی ناسور ہے جو تمام بدعنوانیوں کی جڑ ہے اخلاقی انحطاط کے شکار معاشرہ میں رہتے ہوئے انسان کو قدم قدم پر رشوت ستانی اور بدعنوانی سے واسطہ پڑتا ہے جو لوگ رشوت نہ دیں انہیں اپنے کاموں کے سلسلے میں خواری، پریشانی اور مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے ہمارے معاشرہ میں اعلیٰ عہدیداروں سے قاصد تک اور مل مالک سے دہاڑی دار معاون تک تقریباً ہر کوئی تر بہ تر ہے اور نچڑ رہا ہے یہاں نئی نسل کی رہنمائی کے لئے شاید کوئی موجود نہیں انھیں مستقبل کی تعمیر کے لئے بڑی توجہ سے اپنے رستے بنانا ہونگے بد عنوانی کے رویوں کے ساتھ بدعنوانی کا مقابلہ ممکن نہیں لوگ کرپشن کے خلاف تقریریں تو کرتے ہیں لیکن کرپشن کی وجوہات اور پیدائش پر بات نہیں کرتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں