254

پاکپتن: اسلام میں قومیت جنس نسل زات رنگ اور زبان وغیرہ کی بنیاد پر کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے.مفتی زاہد اسدی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)اسلام میں انسانی حقوق پر زور دیا گیا ہے قومیت جنس نسل زات رنگ اور زبان وغیرہ کی بنیاد پر کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے پاکستان کا آئین بھی ملک کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر اسدیہ فاونڈیشن اور اتحا د بین المسلمین کے صدر مفتی زاہد اسدی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے کیلئے لوگوں میں انسانوں کے حقوق کی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ہر سال 10دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ، برما، فلسطین، بوسنیا، چچنیا، میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور خلاف ورزیاں جاری ہیں مگر انسانی حقوق کے دعویداروں نے آج تک ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر زبان تک نہیں کھولی اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی تنظیموں اور عالمی ٹھیکیداروں کو اپنی دوہری پالیسی ترک کرنا ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں