264

پاکپتن: نشہ ہمارے مستقبل کو گھن کی طرح چاٹ رہاہے اس مستقبل کی حفاظت کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔حکیم لطف اللہ

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) نشہ ہمارے مستقبل کو گھن کی طرح چاٹ رہاہے اس مستقبل کی حفاظت کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے نے گذشتہ روز اورین کالج میں نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ تمباکونوشی سے سالانہ ساٹھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ صدر پریس کلب وانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے، نیز جنسی بے راہ روی اور چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر طلباء میں شعور کو پیدا کرنیکی کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی ہم نشہ کا کاروبار کرنے والے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ طالب علم راہنما مستنصر کامران بلوچ نے کہا کہ ہمیں خود کو اس ناسور سے بچا کررکھنا ہوگا اور اس کے لیے ورزش ، کھیل کود اورفارغ اوقات کومثبت سرگرمیوں میں صرف کرنا ہوگا۔ اس موقع پر پرنسپل اسحاق مرزا کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کرسنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں