305

پاکپتن. ٹیم سرعام پاکپتن کی جانب سے دیوار مہرباں کا آغاز .

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)ٹیم سرعام پاکپتن کی جانب سے دیوار مہرباں کا آغاز کیا گیا جس کا مقصدغریب اور مستحق افراد کے لیے مفت کپڑوں کا اہتمام کرنا ہے تاکہ سردی کے اس موسم میں جو سفید پوش افراد کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ خاموشی سے دیوار مہرباں سے کپڑے لے سکتے ہیں اس موقع پر چیئرمین پریس کلب پیر امدادحسین، صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، محمدجمیل فریدی صدر عزم فاؤنڈیشن، ملک فاروق ایڈووکیٹ کنٹرولر پاکستان لا کالج، صدر سرعام ٹیم پاکپتن علی حسنین مسعود، عفان کمبوہ، افتخار بھٹی، علی آصف، ارسلان شانی، حید ر شاہ، عرفان چشتی، شاہد محمود، علی حسنین اسدی، شیخ احسان، وسیم سمیت سرعام ٹیم پاکپتن کے جانبازوں اور صحافی برادری نے شرکت کی شرکا نے عزم کیا ہے کہ اس دیوار کو کامیاب بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد کی جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں