197

ساہیوال. طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی اعلی تعلیمی اداروں کی پہچان ہے. عارف انور بلوچ کمشنر

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی اعلی تعلیمی اداروں کی پہچان ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کو راست بازی ،سچائی اور دیانت کے راستے پر چلنے کی تربیت کریں تا کہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔انہوں نے یہ بات ڈی پی ایس میں ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔پرنسپل بریگیڈئر (ر)سید انوار الحسن کرمانی بھی اجلاس میں موجودتھے ۔کمشنر نے ڈی پی ایس ساہیوال کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور زور دیا کہ وہ سکول کو پورے خطے میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے تا کہ والدین کے اعتماد پر پور ا اترا جا سکے ۔انہو ں نے فرسٹ ایئر میں زیادہ محنتی اور ذہین بچوں کو داخلہ دینے کے لئے ڈی پی ایس کے طلبا و طالبات کے لئے مارننگ کلاسز میں میرٹ 80فیصد سے بڑھا کر 85فیصد کرنے کی بھی منظوری دی ۔پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے گرلز سیکشن کی ڈبل سٹوری کی تعمیر اور ڈی پی ایس ساہیوال میں ایلمنٹری بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے دونوں سکولوں میں بچوں کو در پیش کلاس رومز کی کمی دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس ساہیوال میں طلبا و طالبات کے لئے فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے جا رہے ہیں جس سے انہیں صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔کمشنر عارف انو ربلوچ نے بورڈ ممبران پر زور دیا کہ وہ سکولوں کی کارکردگی بہترین بنانے کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کریں اور مسائل کے حل میں پرو ایکٹو کردار ادا کریں۔انہو ں نے مزید کہا کہ تمام پروکیورمنٹ حکومت پنجاب کے پیمرا رولز کے تحت کی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں