240

ساہیوال: ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول وطن عزیز کوبہترین ڈرائیورفراہم کررہاہے۔ریاض احمد ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول وطن عزیز کوبہترین ڈرائیورفراہم کررہاہے۔ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے تربیت یافتہ ڈرائیورملکی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکرینگے۔یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے ٹریفک ڈرائیورٹریننگ سکول کے دوسرے بیج میں کامیاب ہونیوالے امیدواران کو مبادک باددیتے ہوئے کہی۔انچارج ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول محمد ارشد رامے بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک ڈرائیونگ سکول بہترین خدمات سرانجام دے رہاہے۔سکول سے اب تک 60کے قریب ڈرائیورتربیت حاصل کرکے سرکاری محکمہ جات اورنجی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سکول انچارج محمد ارشد رامے نے بتایاکہ ڈرائیونگ سکول کے دوسرے بیج میں 4خواتین سمیت کل 26امیدواروں نے حصہ لیاجن کوڈرائیونگ ،روڈ سائن،گاڑی کے انجن سمیت تمام پہلوؤں بارے جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔قبل ازیں ڈی ایس پی ٹریفک نے امیدواروں کا پولیس لائن میں ڈرائیونگ امتحان لیا جس میں تمام امیدواران کامیاب قرارپائے۔اس موقع پر امیدواروں نے بہترین ڈرائیونگ سکھانے پر ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء اورڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں