237

ساہیوال: پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے اور ہمیں چاہیے کہ ان کی زندگی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے فرائض دیانت داری اور خلوص نیت سے ادا کریں ۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ اپنے مشاہیر کی زندگیوں سے سبق سیکھیں اور محنت کو شعار بنا کر ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے یہ بات کمپری ہینسو ہائی سکول میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں سکول کے طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے جنہیں بے حد سراہا گیا طلبہ نے انگلش اردو تقاریر میں قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں اور تمام تر توجہ تعلیم کے حصول کے لئے وقف کریں تاکہ ان پر ملک معاشرے اور اپنے والدین کا جو قرض ہے وہ ادا ہوسکے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی نوجوان نسل کی اچھی تربیت میں ہی مضمر ہے۔ جس پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ تقریب میں بچوں نے ق ائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالنے کے لئے تقاریر بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں