245

پاکپتن: ہم قائد اعظم کی سالگرہ کادن یاد جب کہ ان کی تعلیمات بھول چکے ہیں۔ حکیم لطف اللہ

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)ہم قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی سالگرہ کادن تو یاد رکھتے ہیں لیکن ان کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سکیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے پریس کلب پاکلتن میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام انجمن فلاح مریضاں ، مذہبی، سیاسی، وکلاء، تاجر اور سماجی تنظیموں اور پریس کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سید عباس شاہ ، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو ، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب قائد کی تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر وترقی کے لیے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔اس موقع پر سید عباس شاہ ایس پی انویسٹی گیشن، بریلینٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، پی ایس کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، انجمن تاجران سے چوہدری اظہر محمود، چوہدری خورشید احمد پومی، حاجی کاشف، بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ ادریس ایڈووکیٹ، اتحاد بین المزاہب و مسلمین حاجی اشرف، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر واسابقہ صدر بار ایسوسی ایشن ریاض ارشد خان نیاذی ایڈووکیٹ، انصاف لائرز ونگ کے صدر میاں محمد احمد ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی، چیئر مین پریس کلب پیر امداد حسین، جنرل سیکرٹری پیر فرید الدین، افتخار بھٹی، وارث شاہ، حیدر علی شہزاد ودیگر نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالہ سے کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی، امن و ترقی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں