273

پاکپتن۔ مسیح کمیونٹی اقلیت نہیں بلکہ برابر کے شہری ہیں۔ سید عباس شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن۔

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) مسیحی کمیونٹی سے یکجہتی کے اظہار کے لیے کرسمس کے موقع پر مذہبی، سیاسی، وکلاء، تاجر اور سماجی تنظیموں اور پریس کی جانب سے اے آر پی چرچ میں کیک کاٹا گیا اور اظہار مسرت کے طور پر مسیح کمیونٹی کے لیے پادری و ڈاکٹر صابر گل کو مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سید عباس شاہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے دعا کرواتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العالمین جب کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعامین ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی ماننا اور ان پر نازل کی گئی کتاب و مذہب کو دین حنیف ماننا ہم مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے۔ مسیح کمیونٹی اقلیت نہیں بلکہ پاکستان میں برابر کے حقوق اور حیثیت کی حامل ہے ہم سب وطن عزیز کی تعمیر وترقی کے لیے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔اس موقع پر بریلینٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، پی ایس کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، انجمن تاجران سے چوہدری اظہر محمود، چوہدری خورشید احمد پومی، حاجی کاشف، بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ ادریس ایڈووکیٹ، اتحاد بین المزاہب و مسلمین حاجی اشرف، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر واسابقہ صدر بار ایسوسی ایشن ریاض ارشد نیاذی ایڈووکیٹ، انصاف لائرز ونگ سے میاں محمد احمد ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی، چیئر مین پریس کلب پیر امداد حسین، جنرل سیکرٹری پیر فرید الدین، افتخار بھٹی، وارث شاہ، حیدر علی شہزاد ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں