274

ساہیوال: ضلع کو منشیات سے پاک کرکے نوجوان نسل کونشہ کی لعنت سے بچایاجائے. ریاض احمد، ڈی ایس پی،ٹریفک.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انسدادمنشیات کے تحت لیکچرکاسلسلہ جاری ہے۔ڈی پی اوصاحب کا وژن ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرکے نوجوان نسل کونشہ کی لعنت سے بچایاجائے۔ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے ٹریفک پولیس کی طرف سے منشیات کیخلاف آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد انور،تاجررہنماشیخ نعمان،انچارج ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ حماداحمد بھلر،انسپکٹرموٹروے پولیس وسیم عباس اورانسپکٹررضوان قیصرکے علاوہ سکول وکالج کے طلبہ،والدین ،اساتذہ ،وکلاء ،صحافی اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اب منشیات کے سمگلروں سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں رہے۔منشیات کیخلاف آگاہی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کی بروقت اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ ان کا تدارک کرکے منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔اس موقع پر صدرڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد انورنے کہاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں قابل ستائش ہیں اگریہی رفتاررہی تووہ وقت دور نہیں جب ضلع بھرسے تمام منشیات فروشوں کا صفایاہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ بچوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنا بھی ضروری تھا اس مقصد کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں تعلیمی اداروں میں لیکچراورآگاہی واک سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔تاجررہنما شیخ نعمان نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ساہیوال پولیس کا آگاہی سمینارز،واک اورلیکچرکا انعقاد احسن اقدام ہے جس کی تاجربرادری مکمل حمایت کرتی ہے اوراس ضمن میں اپنے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں