224

نوشہروفیروز۔محراب پور: چکن کی دکانوں پربیمار مرغیوں کا گوشت فروخت ہونے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی۔

نوشہرو فیروز (ملک مشتاق احمد سے) محراب پورشہر اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کے نام پر بیماریاں فروخت کی جانے لگیں شہری سیل سیل اور سستے داموں کے جھانسے میں آکراپنے لئے بیمار مرغیوں کا گوشت خریدنے لگے جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں سلیم احمد، جنید مغل، محبوب کمبوہ ودیگر نے کہا کہ سیل سیل کا اعلان کروا کر مخصوص چکن شاپ کے مالکان شہریوں کو بیمار مرغیوں کاگوشت فروخت کررہے ہیں اصول صحت کے خلاف فروخت کیا جانے والا گوشت کھلی فضا میں رکھا ہوتا ہے جس کی مکمل صفائی نہ ہونے کے باعث سینکڑوں مکھیاں اُن پر جمع ہوتی ہیں عجب ہے کہ انتظامیہ اس جانب توجہ کیوں نہیں دے رہی اور ایسے کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی دوسری جانب سول سوساٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ چکن شاپ کے مالکان نے اپنے پنجرے روڈ پر رکھ کر قبضہ کرکے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کررکھا ہے ہالانی روڈ، اسٹیشن روڈ، ٹھری روڈو دیگر سڑکوں پر ان پنجروں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہتی ہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اس جانب توجہ دیں۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر محراب پور اظہر لغاری نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ایسی چکن شاپ کے مالکان کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو عوام کو بیماریاں فروخت کررہے ہیں اور تجاوزات آپریشن کے دوران ان کے تمام پنجرے جو عوامی گزرگاہوں پر رکھے ہوئے ہیں انہیں بھی ضبط کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں