244

ساہیوال: ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال.

ساہیوال(پریس ریلیز ) ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرسمس کی آمد سے پہلے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبر دآزماہونے اور دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کے لیے پولیس فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے اس حوالہ سے تمام قانون نافذ کر نے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے موک اپ ایکسرسائزز اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تما م مسیحی برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہے ہر ممکن کوشش کر کے ان کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میں مسیحی برادری اور خاص طور پر پادری حضرات کا بھرپور تعاون رہا ہے جس پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کرسمس ڈے کے حوالے سے گرجا گھروں اور مسیحی برادی کی تمام کالونیوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تمام گرجا گھروں کی سویپنگ کی جائے گی۔ تما م پویس افسران و ملازمان کی فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔آخر میں انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ کرسمس کی آمد سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں