256

پاکپتن: پنجاب ٹیچر یونین کے انتخابات. الفتح گروپ کے رائے آصف افضال بھنڈارہ صدر ،عمر حیات چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پنجاب ٹیچر یونین کے انتخابات میں الفتح گروپ کے رائے آصف افضال بھنڈارہ صدر ،عمر حیات چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پنجاب ٹیچرز یونین کے انتخابات زیر نگرانی چیف ریٹرنگ آفیسر حاجی عبدالسلام ہوئے جس میں پی ٹی یوالفتح گروپ اور الفرید گروپ نے حصہ لیا انتخابات کیلئے کل ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 2597تھی جس میں پی ٹی یو الفتح گروپ نے 1988جبکہ الفرید گروپ نے 192ووٹ حاصل کئے 1796ووٹوں کی واضح برتری سے پی ٹی یو الفتح گروپ کے رائے آصف افضال بھنڈارہ صدر،سردار عابد محمود ڈوگر سینئر نائب صدر iاعزاز احمد خان المعروف رانا معاذ ،سینئر نائب صدر iiچوہدری کوثر علی نائب صدر iمحمد اکرم لک نائب صدر iiعمر حیات چوہدری جنرل سیکرٹری ،محمد اشرف مغل جوائنٹ سیکرٹری ،محمد افضل فنانس سیکرٹری iشہزادہ گل خاں فنانس سیکرٹری iiمحمد اللہ یار عاصم سیکرٹری نشر و اشاعت میاں سخاوت علی وٹو آفس سیکرٹری میاں اللہ دتہ ہانس آڈیٹرiمحمد ارشد کردآڈیٹر iiمنتخب ہوگئے اساتذہ تنظیموں نے بھاری اکثریت سے کامیابی پر پی ٹی یو الفتح گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اساتذہ کی فلاح و بہود کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں