404

ملتان: صابر ملتانی ہی تھے جنہوں نے طبی دنیا میں انقلابی تجدید فرمائی ۔ حکیم محمد طارق شاد۔

ملتان ( حکیم خرم شہزاد سے)گزشتہ روز طب صابر کونسل رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام طبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے کونے کونے سے حکماء کرام طب صابر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدرات نیر عرفان خاں صابر نےفرمائی۔ جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ تھے۔

دیگر مہمان گرامی میں پروفیسر نثار حسین آف بہاوالدین ذکریا یونی ورسٹی ۔ حکیم ظفر اللہ انبالوی ۔حکیم شبیر احمد راں ۔جکیم سیعد نعمت علی شاہ گوجرانوالہ ۔ پروفیسر اختر بہاوالدین یونیورسٹی ۔ دختر صابر ملتانی سلمی علی خاں ۔ اویس نیر ۔ المالج محمد یوسف آف کراچی ۔ حکیم شوکت علی سٹی صدر میانوالی ۔ حکیم لیاقت علی کھچی بہاولپور ۔ حکیم خرم شزاد پاکپتن کے علاوہ پورے ملک سے مہمانان گرامی حکماء نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہم المالج حکیم و سائنسدان
جناب دوست محمد صابر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کا علم ان شاءاللہ دنیا پر لہرائیں گے۔ اس موقع پر مانسہرہ سے آئے حکیم محمد طارق شاد نے کہا کہ یہ صابر ملتانی ہی تھے جنہوں نے طبی دنیا میں انقلابی تجدید فرمائی اور طب کو خس و خاشاک سے پاک فرما کر منزل صحت کو آسان سے آسان تر بنایا اور اطباء کرام کو تشخیص و تجویز کے آسان گر سمجھائے۔ تاکہ اطباء کرام اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے لئے بہتر سے بہتر خدمات سر انجام سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں