248

ساہیوال: آرمی پبلک سکول ساہیوال کی طالبہ کا منفرداعزاز، ون کلاس کی ایشم شاہی نے ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) آرمی پبلک سکول ساہیوال کی طالبہ کا منفرداعزاز، ون کلاس کی ایشم شاہی نے ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، گولڈمیڈل اورگولڈسرٹیفکیٹ دیاگیا، آرمی پبلک سکول کی طالبہ نے سائنس کے میدان میں ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کلاس ون کی طالبہ سیدہ ایشم شاہی نے سائنس کے شعبہ میں کینگروٹسٹ کے مقابلہ میں ملک بھر سے شامل ہونیوالے طالب علموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اول آنیوالی طالبہ کو گولڈمیڈل،گولڈسرٹیفکیٹ سمیت مختلف انعامات سے نوازاگیاہے۔ ایشم شاہی کے ولد گورنمنٹ کنٹریکٹر سید عثمان شاہی نے طالبہ کی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اورآرمی پبلک سکول کی معیاری تعلیم کا نتیجہ قراردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں