243

پاکپتن: غیر معیار ی بیج ، کھادیں اور دیگرزرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے. احمد کمال مان ، ڈپٹی کمشنر

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے کسان کاشتکار جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے زریعے فصلوں کوکاشت کریں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کریں ، کسانوں کومعیاری بیج اور کھادیں مہیا کی جائیں معیاری کھادیں بیج دیگر زرعی ادویات مقررہ ریٹ کے مطابق فروخت کی جائیں غیر معیاری بیج کھادیں زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے، غیر معیار ی بیج ، کھادیں اور دیگرزرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط ورابطہ کے زریعے عملی اقدامات کریں جس کے مثبت نتائج سامنے آنا چاہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ایڈ وائزری کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، اے سی عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عقیل احمدپتافی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک رفیق انجم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن محمد اسلم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالا ریاض احمد ، ڈی ایس پی غلام محمد سمیت دیگر مافسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عقیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام فصلوں کے اہداف حا صل ہو گئے ہیں اور زرعی اجناس کے ریٹ پہلے کی نسبت بہتر ہیں زرعی فصلات کی صورتحا ل اطمنان بخش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں