230

اسلام آباد. وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں.

اسلام آباد (نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے 6 غیرملکی دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم کے 6 غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار، ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار اور ریاض کے 2 روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 سے زائد کے اخراجات ہوئے۔سب سے زیادہ چین کے 5 روزہ دورے پر اخراجات آئے جو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، جب کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار خرچ ہوئے۔ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں