272

ساہیوال/پاکپتن: کوڑا کرکٹ اور ٹائرز کو آگ لگا نے سے ماحول آلودہ ہو نے لگا

ساہیوال/پاکپتن (خصوصی رپورٹ) کوڑا کرکٹ اور ٹائرز کو آگ لگا نے سے ماحول آلودہ ہو نے لگا، شہریوں کا کمشنر و ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں عارف والا روڈ، پاکپتن روڈ، ہائی سٹریٹ و دیگر شاہراہ پر دوکاندار حضرات کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ارد گرددھواں ہی دھواں ہو جا تا ہے جس سے ماحول آلودہ ہو جا تا اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود لوگ کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں خاص طور پر عارف والا روڈ پر صبح کے وقت پرا نے ٹائروں کو آگ لگا کر تاریں نکالتے ہیں. جس کی وجہ سے ماحول آلودہ ہو جا تا ہے اور سانس لینا بھی مشکل ہو جا تا ہے جب کہ محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کمشنر ساہیوال، ڈی سی ساہیوال وپاکپتن سے ماحول کو آلودہ کر نے والوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ماحولیات کے متعلقہ آفیسر کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں