252

پاکپتن: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں. معظم بٹ، سٹی صدر یوتھ ونگ

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخلص کارکنان جنہوں نے ہر مشکل و آسان وقت میں قیادت کا ساتھ دیا مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ایسے کارکنان کی بدولت ہی مخالفین کے لاکھ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی بنیادیں مضبوط ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر معظم بٹ نے مسلم لیگ ن کے 112 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے مذید کہا کہ لیگی کارکنان میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلیں گے مسلم لیگ ن کیخلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہونگی اور انشاء اللہ جلد ہی سازشی ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گاانہوں نے کہا کہ 112 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں