225

ساہیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو ادویات بازارسے خریدنے پرمجبورکیاجانے لگا،کمشنر نوٹس لیں۔

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو ادویات بازارسے خریدنے پرمجبورکیاجانے لگا،کمشنر نوٹس لیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ساہیوال میں اندھیرنگری چوپٹ راج ہے ۔ڈاکٹرز کامریضوں کے ساتھ نارواسلوک معمول کی بات ہے اب مریضوں کو ادویات ہسپتال کی فارمیسی سے فراہم کرنے کی بجائے باہر سے خریدنے کیلئے مجبورکیاجارہاہے۔گائنی وارڈ ز میں ڈلیوری کیس کے دوران غریب مریضوں سے نارمل ڈلیوری اورآپریشن کاسامان منگوالیاجاتاہے جو ان کو بعد میں واپس نہیں کیاجاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے ہسپتالوں میں تمام سہولیات مفت فراہم کرنے کاواویلاکیاجاتاہے ۔اسی طرح شعبہ آئی میں بھی یہی صورتحال ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ساہیوال عارف انوربلوچ سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں