242

ساہیوال: مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے.محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہر پاکستانی کا فرض ہے ۔ضلعی انتظامیہ کرسمس کے مبارک موقع پر چرچز کی صفائی ،لائٹنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رہی ہے تا کہ مسیحی اپنا مذہبی تہوار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او محمد علی ضیاء کے علاوہ مذہبی رہنماؤں سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،حاجی احسان الحق فریدی،مولانا بشیر احمد ،قاری عبدالباسط،پاسٹر الماس مسیح،پاسٹر اشرف مسیح،پادری عمران مسیح اور باؤ آصف اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خالد عبداللہ سمیت ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال اور چیچہ وطنی میں خصوصی کرسمس بازار لگائے گئے ہیں جہاں تمام مسیحی افراد روز مرہ کی اشیاء صرف ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع بھر میں ملازمت کرنے والے مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے اپنے مسیحی ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا نصف اعزازیہ بھی دیا ہے ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد علی ضیاء نے بتایا کہ کرسمس کے دوران 6سو سے زائد سکیورٹی اہلکار چرچز پر سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے جس کے لئے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیاہے۔انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی معاملات پر پولیس سے تعاو ن کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے تمام مسیحی ملازمین کو پولیس لائنز میں بڑا کھانا بھی دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے اس لئے سکیورٹی کے لئے غیر لائسنسی اسلحہ ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر اتحاد بین المسلمین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ قرآن پاک میں 38مقامات پر حضرت عیسی کا ذکر ہے جبکہ اللہ تعالی نے ان کو 11مختلف ناموں سے پکارا ہے جو ان کی عظمت کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جس کے لئے تمام مسلمان شہری ان کے مشکور ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں