258

ساہیوال: پولیس ان ایکشن 7گینگز کے سرغنہ 29 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیئے. لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ شہریوں کا مال لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔جرائم پیشہ عناصرسے شہریوں کی پائی پائی واپس کرائیں گے۔ساہیوال کو کرائم فری ضلع بنانا مشن ہے۔ملک کونقصان پہنچانے والے عناصرکیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وارداتوں کے متاثرہ افراد میں مسروقہ سامان تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدرسرکل فلک شیر‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمد سلیم خاں رتھ ‘ترجمان پولیس ملک غلام عباس سمیت صدرسرکل کے ایس ایچ اوز وتفتیشی افسران کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔انہوں نے کہاکہ پولیس صدر سرکل ساہیوال نے راہزنی‘سرقہ وہیکلز‘ سرقہ مویشیاں کی وارداتیں کرنے اورغیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث بدنام زمانہ گینگز1۔ عمیر عرف عمیری گینگ2۔آصف عرف آسوگینگ تھانہ ڈیرہ رحیم3۔وسیم عرف وسیمی گینگ4۔تاج عرف ٹڈوگینگ5۔ارباز عرف باغ علی گینگ تھانہ یوسف والا6۔فاروق عرف فاروقی گینگ7۔عامر عرف کمالا گینگز تھانہ ہڑپہ کے سرغنوں کو ان کے دیگر 29ساتھی ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیاہے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال جن میں ایک ٹریکٹر‘ایک کار‘25 موٹر سائیکلیں‘نقدی 16لا کھ 08ہزار 06سوروپے‘4لیپ ٹاپ ‘سامان گیٹ وے ایکسچینج‘39موبائل فونز‘02بھینسیں‘ایک بیل‘8 بکرے کل مالیتی43لاکھ55ہزار 08سو روپے شامل ہیں برآمد کر لئے ہیں اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ ایک گن12بور ڈبل میگزین‘44 پسٹل30بوراور متعدد گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملزمان ساہیوال شہر میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کوانتہائی مطلوب تھے ۔علاوہ ازیں ایک پانچ رکنی گینگ غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج چلارہاتھاجومنظم طریقے سے بینظیرانکم سپورٹ اورمالی امدادکے نام پر مختلف چکوک سے سادہ لوح خواتین کو جھانسہ دے کران کے نشانات انگوٹھااورشناختی کارڈ حاصل کرکے موبائل کمپنیوں کی سمیں جاری کرواتے اوربعدازغیرکانونی گیٹ وے ایکسچینج کے لیے استعمال کرکے حکومت پاکستان کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوصدر سرکل ساہیوال فلک شیر بھٹی کی نگرا نی ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم انسپکٹرسلیم اللہ خان‘ایس ایچ او تھانہ یوسف والا انسپکٹرامداد خان ‘ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ انسپکٹر رشید احمداورچوکی انچارج شیریں موڑایس آئی محمدآصف نواز سمیت دیگر ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان گینگز کے ملزمان کوان کے سرغنوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مسروقہ مال برآمد کیاجو آج متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس صدر سرکل نے ماہ نومبر میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی مہم کو تیز کرتے ہوئے 36مجرمان اشتہاری اے کیٹیگری اور67بی کیٹیگری کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔اس کے علاوہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نومبرمیں ہی صدر سرکل ٹیم نے چرس13342گرام،شراب829لیٹر، ہیروئن 110گرام، چالو بھٹیاں3اور وٹک شدہ رقم01لاکھ64ہزار337روپے بھی برآمد کر لئے۔اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں