260

پاکپتن: نشہ کی لعنت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، منشیات کے‌خلاف آگاہی مہم، پنجاب پولیس کے زیر انتظام واک کے شرکاء سے ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی کا خطاب

پاکپتن (ڈاکٹر رمضان بھٹی سے) نشہ کی لعنت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں خود کو اپنے معاشرہ کو اور آنے والی نسل کو اس بری عادت سے بچا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے آگے آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نعیم ورک و ایس ایچ اوچوہدری وقاص و ممتاز سماجی شخصیت حکیم لطف اللہ کی قیادت میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پولیس کے زیر انتظام انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن شہریوں اور طلباء کی طرف منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں کی گئی واک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کیا. واک جنرل بس اسٹینڈ سے شروع ہوکر نگینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی . واک کے شرکاء نے نشہ کی لعنت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تمباکونوشی اور منشیات کے نقصانات سے متعلق سلوگن درج کئے گئے تھے. واک کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ ہم سب اپنے معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے اور پنجاب پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجاتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں