260

پاکپتن: 16دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کو بھلانا نا ممکن ہے دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے. علی حسنین مسعود، ڈائریکٹر شعور

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)پریس کلب پاکپتن میں ٹیم شعور کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہد ا کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئی اور خصوصی دعا کروائی گئی.

اس موقع پرسیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ، صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، علی حسنین مسعود، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، ملک فاروق ایڈووکیٹ کنٹرولر پاکستان لا کالج، محمد شعبان رضاپرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ائیریا، رانا خالد ایڈووکیٹ، سانول مسعود، عرفان چشتی، عفان کمبوہ، اسامہ بھٹی، ارسلان شانی، علی رضا، محمد امین، احمد فریدی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈائریکٹر شعور علی حسنین مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ16دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کو بھلانا نا ممکن ہے دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے پاکستان کے باہمت نوجوان علم اور قلم کی مار سے اس کا مقابلہ کررہے ہیں آج پاکستانی قوم میں بہت شعور آ چکا ہے اس بار دسمبر میں شہدا کے نام ہزاروں سکولوں کی تزئین و آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار مثبت سرگرمیوں میں زندہ دل پاکستانیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ہر محب وطن پاکستانی شہری کو چاہیے وہ پاکستان کو ایک عظیم الشان پاکستان بنانے کے لیے اپنے حصہ کی شمع روشن کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں