241

پاکپتن: سڑک کنارے جھونپڑی میں شدید سردی کے باعث متاثرہ شہری کی بیوی جاں بحق،شہری ننھے بچوں سمیت نعش سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج

پاکپتن(وقارفریدجگنوسے) لالچ نے خون سفید کر دیا،بھائی نے بھائی کے گھر پر قبضہ کر لیا،سڑک کنارے جھونپڑی میں شدید سردی کے باعث متاثرہ شہری کی بیوی جاں بحق،شہری ننھے بچوں سمیت نعش سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج،انصاف کی فراہمی کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے محلہ عید گاہ کے رہائشی محمد امین کے گھر پر اس کے بھائی نے قبضہ کرتے ہوئے محمد امین اور اسکی بیوی بچوں کو گھر سے نکال دیا،سڑک کنارے جھونپڑی میں شدید سردی میں محمد امین کمیر چونگی قریب کئی ماہ سے موسم کی سختیاں جھیل رہا تھا کہ گزشتہ رات شدید سردی کے باعث متاثرہ شہری امین کی بیوی جاں بحق ہو گئی۔متاثرہ شہری اپنی ایک ماہ کی معصوم بچی اور چھ بچوں کے ہمراہ بیوی کی نعش کو سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج بن گیا۔شہری بیوی کی نعش کو سڑک پر رکھ کر بے یارو مدد گار بیٹھا انصاف کا منتظر ہے۔شہری کا کہنا ہے میرے پاس بیوی کے کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں میں اسے کہاں لے جاؤں۔شہری نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں