203

ساہیوال: ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی ٹریننگ لازمی جز ہے. ریاض احمد،ڈی ایس پی ٹریفک.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیور کی ٹریننگ لازمی جز ہے۔ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔پولیس سکول سے تربیت حاصل کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد احتیاط پسندی اختیار کرتے ہیں۔سکول میں ڈرائیونگ ٹریننگ کیلئے آنے والے افراد کی روزبروز بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈرائیونگ سکول جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن میں قیام ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انچارج سکول محمد ارشد رامے بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،آرپی اوشارق کمال صدیقی،ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاکی سرپرستی میں کام کرنے والا پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حادثات میں کمی لانے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں