228

ساہیوال. روڈحادثات میں70فیصد حادثات نوعمرڈرائیورزکی وجہ سے رونماہوتے ہیں۔ریاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد نے طلبہ پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ٹریفک قوانین کے علم کوبھی خاص اہمیت دیں ان کے لیے لازم ہے کہ ٹریفک کے اصولوں کامطالعہ کریں۔ روڈحادثات میں70فیصد حادثات نوعمرڈرائیورزکی وجہ سے رونماہوتے ہیں۔مہذب قومیں ہمیشہ ٹریفک قوانین کااحترام کرتی ہے تاکہ معاشرے میں بدنظمی نہ پھیلے۔ انہوں نے یہ بات کنگز کالج ہیلتھ سائنسز ساہیوال میں ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی ونگ کی جانب سے منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی آفیسر حماد احمد بھلر،انسپکٹر موٹروے پولیس محمد رضوان،کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد جاویدودیگربھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ پرجتنے بھی حادثات ہوتے ہیں ان میں سب سے زیادہ شرح موٹرسائیکل سواروں کی ہے۔انہوں نے طالبات سے استدعاکی کہ وہ اپنے بھائی والدیادیگررشتہ دارجس کے ساتھ بھی سفرکریں ان کوتیزرفتاری،لاپرواہی اورغفلت سے گاڑی چلانے سے منع کریں۔طالب علموں کی مدداورتعاون سے حادثات کی شرح کوکافی حدتک کنٹرول کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب کم عمرڈرائیور، ڈرائیورنگ کرتاہے تو وہ اپنی گاڑی کو جہاز کی طرح اڑاناچاہتاہے جوکہ حادثات کی بڑی وجہ ہے۔نوعمری میں ڈرائیونگ کرنا انتہائی سنگین جرم ہے۔ والدین کوچاہیے کہ وہ بچوں کو ڈرائیونگ سے بازرکھیں تاکہ انسانی زندگی محفوظ رہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،آرپی اوشارق کمال صدیقی اورڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایات پر ضلع بھر کے سکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹیوں اورانسٹی ٹیوٹ میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعوراجاگر کرنے کیلئے لیکچرز کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹرجاوید نے ٹریفک پولیس کی ہدایات پرعمل کرنے پرزوردیااورمکمل تعاون کایقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں