221

ساہیوال: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ .

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ جیل ہذا کے چاق وچوبند دستے نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ30تجمل حسین، سپرنٹنڈنٹ رانا رضاء اللہ خان ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیااور کھانے کے معیار کو سراہا۔انہوں نے جیل کے مختلف حصو ں کا وزٹ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث7ملزمان کو ذاتی مچلکوں پرجیل سے رہا کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو بمطابق قوانین دی جانے والی سہولیات اور جیل کی صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کوبھی سہراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں