270

ساہیوال: سموگ سے بچاؤ اورآگاہی کیلئے ٹریفک پولیس نے ماسک ،پمفلٹ اورپھول تقسیم کا سلسلہ شروع کیاہے. ریاض احمد ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات اورڈی ایس پی ریاض احمد کی ہدایات پرساہیوال ٹریفک پولیس کے ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ کی جانب سے پاکپتن چوک میں سموگ سے آگاہی کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد کیاگیاجس میں موٹر وے پولیس کی طرف سے انسپکٹر محمد وسیم ،انسپکٹرریاض ڈوگراورانسپکٹر رضوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد اورموٹروے پولیس افسران نے سموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں ماسک ،روڈ سیفٹی کے متعلق پمفلٹ اور پھول تقسیم کئے۔ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ،آرپی اوشارق کمال صدیقی اورڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکاما ت وہدایات کی روشنی میں سموگ سے بچاؤ اورآگاہی کیلئے ٹریفک پولیس نے ماسک ،پمفلٹ اورپھول تقسیم کا سلسلہ شروع کیاہے جو مختلف چوکوں میں جاری رکھاجائیگا۔انہوں نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو دھواں کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ،شہری گھرسے باہرنکلتے وقت چشمے،ہیلمٹ کااستعمال کریں اورسفرکے دوران یابعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنی گاڑیوں کامعائنہ کروائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہواورزیادہ سفرکرنے سے پرہیز کریں ۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن و روڈ سیفٹی حماد احمد بھلر نے کہاکہ سموگ سے آگاہی کے سلسلہ میں کیمپ اورٹرانسپورٹ اڈوں سمیت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں باقاعدہ لیکچر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیمپ کا مقصد سموگ اورروڈسیفٹی کے متعلق شہریوں میں شعور پیداکرنا ہے۔اس موقع پر شہریوں کا کہناتھا کہ کیمپ کا انعقاد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک خوش آئندبات ہے جس سے شہری مستفید ہونگے۔شہریوں نے آگاہی کیمپ کے دوران ماسک ،پھول اورپمفلٹ تقسیم کرنے پر ٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیااورٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کاوعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں