252

محراب پور تعلقہ بار ایسوسی ایشن انتخابات۔ لطف اللہ سیال صدر، ساجد حسین ملک بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔

نوشہروفیروز ( ملک مشتاق احمد سے) محراب پور تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب سینئیروکیل لطف اللہ سیال صدر ساجد حسین ملک جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئےتفصیلات کےمطابق تعلقہ بار ایسوسی ایشن محرابپور کےانتخابات میں تمام کےتمام عہدیداربلامقابلہ منتخب ہوگئےاس موقع پر محراب پور بار میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں منتخب ہونے والےعہدیداران میں صدر لطف اللہ سیال ایڈووکیٹ، نائب صدر غلام محی الدین جٹ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری ساجد ملک ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یونس چنہ ایڈووکیٹ، سیکریٹری مالیات سید کاشف شاہ ایڈووکیٹ، لائبریری سیکریٹری عظیم کمبوہ ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ ایم ایم سی کےارکان کے طور پر الطاف القدس میمن ایڈووکیٹ، سید رضا حسین شاہ ایڈووکیٹ، رمضان سامٹیو ایڈووکیٹ، آصف جاوید رندھاوا. ایڈووکیٹ،محمد علی مغل ایڈووکیٹ، غلام شبیر شیخ ایڈووکیٹ اور محبوب منگی بلامقابلہ کامیاب ہوئےدریں اثناء محراب پور کے سینئیرصحافیوں عبدالمجیدراھی حافظ غلام مصطفی طاهر شہزادمغل مشتاق ملک عبدالخالق مغل امجد ملک.امداد ملک.فیصل ملک.عبیداللہ ملک.محمد علی ملک. اور مسلم لیگ ن کے چوہدری ظہور حیدرآرائیں نے تعلقہ بار کےانتخابات میں تمام عہدیداروں کوبلامقابلہ منتخب ھونےپرانہیں مبارک باد دیتےھوئےامیدظاھرکی ھےکہ ارکان نےآپ کی قیادت پرجس اعتمادکااظہارکیاھےاس سے آپ کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئ ھیں. لطف اللہ سیال ایڈووکیٹ نےتعلقہ بارکنڈیَارو کاصدر منتخب ھونےکےبعدمحراب پورمیں عدالتوں کےقیام کیلئےجوشاندارجدوجہدکی تھی وہ لائق صدتحسین ھےاورتوقع ھےکہ اس بار آپ کی قیادت میں نئ شاندارتاریخ رقم کیجائیگی اورعدالتوں میں آئےروز کام معطل کرنےکی غلط اورتکلیف دہ روایت کےخاتمہ میں بھی آپ اورآپ کےرفقاء اهم کردار اداکرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں