290

علاقائی صحافی بنیادی سہولتوں سے محروم اور مسائل کا شکار ہیں. وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن

پاکپتن(افتخار بھٹی سے)خبر کے اصل موجد علاقائی صحافی ہیں مگر علاقائی صحافی بنیادی سہولتوں سے محروم اور مسائل کا شکار ہیں خیالات کا اظہار پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو ، چیئرمین پیر امداد حسین، جنرل سیکرٹری پیر غلام فریدالدین چشتی نے نوجوان صحافی چوہدری اشفاق کی جانب سے پکا سدھار میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سید وارث علی شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افتخار احمد بھٹی، سیکرٹری اطلاعات سیف خاں ڈھڈی، نائب صدر طارق حسین بھٹی، اور اہل علاقہ نذیر بٹ، سید علی رضا، فیصل خاں، چوہدری افراہیم،محمد شہباز و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری اشفاق نے کہا کہ پکا سدھار انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اس علاقے کی تعمیر و ترقی فلاح اور مسائل کے حل کے لئے میڈیا میں شمولیت اختیار کی انشاء اللہ علاقے اور میڈیا کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں