409

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لاہور کے پاکپتن کیمپس کو نئے داخلے کرنے سے روک دیا ہے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لاہور کے پاکپتن کیمپس کو این او سی دینے سے انکار کرتے ہوئے نئے داخلے کرنے سے روک دیا ہے، یہ انکار کیمپس کی طرف سے ایچ ای سی کی طرف سے مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا، کیمپس نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کو طلبا و طالبات کے مفاد کو یقینی بنانے کے لئے بھی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن اور انسپکشن کمیٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کے پاکپتن کیمپس کا14ستمبر2018کو تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں جن پر ہائر ائجوکیشن کمیشن نے لیٹر نمبر15(40)/A&A/Acc./HEC-2015/1420 dated 29.10.2018کے تحت کیمپس کو این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئے داخلے کرنے سے منع کر دیا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ یونیورسٹی نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر کیمپس کھولا جبکہ مختلف شعبوں میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسر ز کی بھی شدید کمی ہے جو کہ کسی بھی شعبے میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے بے حد ضروری ہے. اسی طرح یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی ڈویژن سے بھی این او سی نہیں لیا نیز کیمپس کے لئے ضروری ہے کہ ساڑھے تین ایکٹر زمین کیمپس کے نام ہو جس پر ایچ ای سی نے قواعد و ضوابط کو پورا کرنے تک نئے داخلوں سے روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں