243

علماء کرام کو چاہیے کہ وہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں. محمد زمان وٹو ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑ ھ کرملک دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں جن کو ناکام بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنا کلیدی کردار ادا کریں ،علماء کرام کو چاہیے کہ وہ امن اور بھائی چارے کے فروغ اور مذہبی منافرت و فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے عوام کی تربیت کریں تا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرعلمائے کرام سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،محمدحسن معصومی ،شیخ اعجاز رضا ،قاری بشیر احمد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز ساہیوال سحرش سعد اور چیچہ وطنی عابد کلیا ر،پولیس ،وکلاء ،صدر انجمن تاجران ساہیوال و چیچہ وطنی اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران سمیت دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم امام حسین پر بھی امن و امان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لئے کمیٹی ممبران کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ علمائے کرام انتظامیہ کا دست و بازو ہیں اور ہم نے ملکر ضلع میں امن کی شمع کو روشن کئے رکھنا ہے ۔انہو ں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چہلم امام حسین کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی ،روشنی ،بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو کلیئر کریں تا کہ عزاداروں کوکسی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔علمائے کرام سید ضیاء اللہ شا ہ بخاری ،شیخ اعجاز احمد ،محمد حسن معصومی ،قاری بشیر احمد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کو یقین دلایا کہ ہم قیام امن کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے ،مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور تمام مکتب فکر کے لوگ معاشرے کی اصلاح او ربہتری کے لئے بھر پو ر کوشش کریں گے ۔انہو ں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو بے حد سراہااور محرم الحرم میں ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو امن قائم کرنے پران کے مشکور ہیں ۔صدر انجمن تاجران ساہیوال اور چیچہ وطنی نے بھی چہلم امام حسین کے حوالے سے اپنی مارکیٹو ں کو وقت سے پہلے بند کرنے کی یقین دہانی کراوئی اور کہا کہ قیام امن کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں