261

سموگ کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں تمام محکمے کام کررہے ہیں. رانا صفدر

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)سموگ کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی زیر نگرانی تمام محکمے اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات نے فضائی آ لودگی کا سبب بننے والے ایسے بھٹے جن میں جوتے ٹائر وغیرہ جلائے جا رہے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر رانا صفدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف کاروائی محکمہ زراعت ، دھواں چھورٹی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس، ان فٹ گاڑیوں کے خلاف آر ٹی سیکرٹری ، کچرے کو جلانے والوں کے خلاف مونسپل کمیٹی کاروائی کرے گی درخت لگانے کی زمہ داری محکمہ جنگلات، عوام کو آگاہی اور شعور دینے کی زمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئر، اور عوام الناس میں ماسک تقسیم کرنے کی زمہ داری محکمہ صحت کے پاس ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں