288

شجر کاری کے حوالہ سے میک پاکستان گرین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں. سید شبیر الحسن شاہ بخاری

پاکپتن(بیورورپورٹ) حکومت پاکستان کی جاری مہم برائے خوبصورتی اور شجرکاری کے سلسلہ میں میڈیکل سوشل سروسز یونٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فرنٹ لان میں مختلف قسم کے نایا ب پودے لگائے سید شبیر الحسن بخاری نے ڈاکٹر امان اللہ خان میڈیکل سپریٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن،ڈی ڈی ایس ڈبلیو پاکپتن عطیہ کاشف کے ہمراہ شجرکاری کی اس موقع پر ٹیم میک پاکستان گرین کے علی حسنین مسعود اور عفان کمبوہ نے بھی شرکت کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر امان اللہ خان نے اس نیک کام کو بہت سراہا اس مہم کا اختتام ملک کی ترقی،امن اور خوشحالی کی دعاؤں سے ہوااس موقع میڈیکل سوشل آفیسر سید شبیر الحسن بخاری نے میک پاکستان گرین کی کاوشوں کو سراہا اور اظہار کیا کہ وہ شجرکاری مہم کو زور وشور سے جاری رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں