268

نالج بہتر کیے بغیر ہم دکھی انسانیت کی خدمت کامشن مکمل کرنے سے قاصر رہیں گے. ہومیوڈاکٹر میاں غلام مرتضیٰ

پاکپتن (احمد شیر کانجو سے) نالج بہتر کیئے بغیر ہم دکھی انسانیت کی خدمت کامشن مکمل کرنے سے قاصر رہیں گے. ان خیالات کا اظہار پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں منعقدہ ماہانہ نالج شیئرنگ سیمینار سے صدر ایسوسی ایشن ہومیوڈاکٹر میاں غلام مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سیمینارمیں ہومیوڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی . اس موقع پر جنرل سیکرٹری حافظ عبدالمصطفی، چیئر مین ایجوکیشن ونگ محمد اکرم چوہدری، سینئر نائب صدر احمد شیر کانجو، نائب صدر شاہد مرتضیٰ چشتی، محمد جمیل کمبوہ، غلام علی ڈھڈی نے مختلف موضوعات پر علمی گفتگو کی . شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے علم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں نئے آنے والے ساتھیوں کو بھی پریکٹس بہتر بنانے اور معیاری طبی خدمات ادا کرنے کے حوالے سے بھر پور راہنمائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں