243

مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے. مفتی زاہد اسدی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر مفتی زاہد اسدی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے ہم اپنے اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی مولاناسمیع الحق پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق نہایت قابل احترام شخصیت تھے اور ان کی دینی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، شہادت بڑا سانحہ ہے،اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، موجودہ ملکی حالات میں یہ سانحہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے پاکستان کے اندر اسلامی تعلیمات کے فروغ اور ان کے نفاذ کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، ان کی شہادت پوری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے ہم اس سانحہ پر سوگوار خادندان کے غم میں برابر کی شریک ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں