307

مولانا سمیع الحق راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شہید. ان کا آخری خطاب نیچے ملاحظہ فرمائیں

اسلام آباد (نمائندہ بریلینٹ) اکوڑہ خٹک مدرسے کے سرپرستِ اعلیٰ اور جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کے گھر میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کر کے شہید کر دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ سمیع الحق راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں سفاری ون ولاز میں رہائش پذیر تھے۔ مولانا سمیع الحق کے پوتے عبدالحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں اپنے مکان میں اکیلے تھے جب نامعلوم شخص نے ان کو چھریوں کے وار کر کے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق نے کچھ وقت قبل عاسیہ مسیح کی بریت کے خلاف احتجاج و دھرنے سے خطاب کیا تھا . ان کا آخری خطاب دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں:

مولانا سمیع الحق کا آخری خطاب سننے کے لیے یہان کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں