257

قومی دولت لوٹنے والے سماج کے دشمن ہیں۔حسین اختر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب حسین اصغرنے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے -اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انسداد رشوت ستائی تمام وسائل اور اختیارات کو بروئے کار لا کر بہترین قومی خدمت سر انجام دے رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رہے گا-وہ یہاں ریجنل دفترانٹی کرپشن کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اینٹی کرپشن کرپشن کے قومی جرم میں ملوث اداروں اور افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مسلسل مصروف ہے ۔عوام اورمیڈیا ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو معاشرے میں نا انصافی اور بد دیانتی کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔فوراََ ایسے عناصرکیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر انہوں نے ریجنل دفترمیں اینٹی کرپشن افسران پرزوردیتے ہوئے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والے سماج کے دشمن ہیں جنہیں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ہے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں ۔بعدازاں انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز احمد ملک کے دفتر میں مختلف محکموں کے خلاف شکایت پر کارروائی مقدمات کا جائزہ لیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں