237

شور مچانے سے کسی کرپٹ کو رعایت نہیں ملے گی .جاوید سلہوترا ایڈووکیٹ

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر چوہدری جاوید مسیح ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے دورہ چین سے تعلقات مضبوط ہوئے چائنہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے مزید بہتر ہونے کے امکانات روشن ہوگئے. غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی ٹیکنالوجی منتقل کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر چوہدری جاوید مسیح ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے بجائے ذاتی کاروبارپرتوجہ دی گئی شورمچانے سے کرپشن کیسزختم نہیں ہوں گے جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ان کا احتساب ہوگا اپوزیشن اپنے دورمیں پیسے ٹھکانے لگانے کیلئے بینکوں کواستعمال کرتی رہی مگر اب احتساب کو وقت قریب آن پہنچا ہے اپوزیشن کو کرپشن کے پیسوں میں جیل کی سلاخیں نظر آرہی ہیں مگر شور مچانے سے کسی کرپٹ کو رعایت نہیں ملے گی قوم کا لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس دینا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں