244

چیچہ وطنی اور عارف والا میں ماڈل منڈیوں کے قیام سے عام آدمی کو مالی استحصال سے نجات ملے گی. عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ چیچہ وطنی اور عارف والا میں ماڈل منڈیوں کے قیام سے عام آدمی کو مالی استحصال سے نجات ملے گی اور انہیں بہتر ین اور صحت مند جانوروں کی خریدو فروخت میں آسانی ہو گی ۔ان منڈیوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کسی طرح بھی ترقی یافتہ ملکو ں سے کم نہیں اور کسانوں اور لائیو سٹاک بریڈز کو چاہیے کہ وہ مڈل مینوں اور آڑھتیوں کے استحصال کا شکار ہونے کی بجائے اپنے جانوروں کی خریدو فروخت ان منڈیوں میں کریں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جس میں مینجنگ ڈائریکٹر احمد علی نے کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ چیچہ وطنی کی ماڈ ل کیٹل مارکیٹ 31دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی جس کی تعمیر میں 2کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی گئی ہے اور 29کروڑ کے تخمینے کی بجائے تمام کام 27کروڑ روپے میں مکمل کیا جا رہاہے جہاں کسانوں کو ماڈل شیڈ، کارپیٹڈ روڈ، پارکنگ سٹینڈ، ہوٹلز، صاف چارہ کی سہولیات دستیاب ہونگی جبکہ عارف والا کی مارکیٹ کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ کمپنی ساہیوال ڈویژن میں 11کیٹل مارکیٹوں کا انتظام کر رہی ہے جہاں کسانوں کو مڈل مینوں کی لوٹ کھسوٹ سے پاک تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر عارف انور بلوچ نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ چھوٹے کسانو ں کو اپنے جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ ان کے ذرائع آمد ن میں اضافہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں