324

تمام بچے ہمارے بچے ہیں اور ان کے ساتھ گزرا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے قیمتی ہے. حکیم لطف اللہ

پاکپتن (نمائندہ خصوصی) تمام بچے ہمارے بچے ہیں اور ان کے ساتھ گزرا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے قیمتی ہے. ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے سیل گاوں میں قائم ہمدرد انجمن کے دارالکفالت (یتیم خانہ) میں مقیم بچوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی. پاکپتن پریس کلب پاکپتن کا وفد گذشتہ روز سیل گاوں میں جنرل سیکرٹری سعید الاسلام کی دعوت پر پہنچا وفد نے انجمن زیر اہتمام چلنے والے دارالکفالت میں شجر کاری کی اور بعد ازاں وہاں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور مٹھائی تقسیم کی . وفد میں چیئر مین پریس کلب پیر امدا حسین ، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، چیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد چشتی اور سینیئر صحافی بشیر بھٹی شامل تھے. جنرل سیکرتری سعید الاسلام نے وفد کو انجمن کی طرف سے تعمیر کردہ عمارت گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا وزٹ بھی کروایا اور بتایا کہ اس سکول کی ابتدائی بلڈنگ کے تعمیر کے علاوہ انجمن کی طرف سے زمین کا عطیہ بھی دیا گیا ہے جبکہ اس سے ملحقہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کےلیے قطعہ اراضی بھی انجمن ہی نے عطیہ کیا تھا. وفد کے شرکاء بچوں کے ساتھ گھل مل گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں