234

احتجاج ودھرنا ختم کرنے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا.

لاہور( نمائندہ خصوصی) عاصیہ مسیح کی بریت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک ودھرنا کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا. جس کے مطابق بریت کے فیصلہ کے خلاف دائر ریویو پٹیشن کی مخالفت حکومت نہیں کرے گی، عاصیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جائے گا.، تحریک کے دوران اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں تو ان پر قانونی کاروائی فی الفور کی جائے گی، تحریک کے دوران جو بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں ان گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا، اس تحریک کے دوران جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تحریک نے اس پر معذرت کرلی ہے. اس معاہدہ کا اعلان تحریک اور حکومتی نمائندے مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے.معاہدہ پر حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر مذہبی امور اور پنجاب کے وزیر قانون اور تحریک لبیک کی طرف سے پیر محمد افضل قادری سرپرست تحریک لبیک اور محمد وحید نور نے دستخط کئے.   معاہدہ کی کاپی یہ ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں