199

31 واں چار روزہ بابا فرید فری آئی کیمپ 9 نومبر سے جامعہ صدیقیہ آستانہ عالیہ مفتی شیر محمد فرید نگر میں شروع کر دیا گیا. مفتی محمد زاہد اسدی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) حاجی رازق جانو میموریل ٹرسٹ کراچی کے زیراہتمام 31 واں چار روزہ بابا فرید فری آئی کیمپ 9 نومبر سے جامعہ صدیقیہ آستانہ عالیہ مفتی شیر محمد فرید نگر میں شروع کر دیا گیا. بتایا گیا ہے کہ حاجی رازق جانو میموریل ٹرسٹ کے سرپرست صاحبزادہ مفتی محمد زاہد اسدی نے بتایا ہے کہ حاجی عبد الرحیم جانو چیف ایگزیکٹو کے زیرنگرانی ٹرسٹ کے زیراہتمام 31 واں بابا فرید فری آئی کیمپ 9 نومبر سے جامعہ صدیقیہ آستانہ عالیہ مفتی شیر محمد فریدشروع ہوچکا ہے جوکہ 12 نومبر تک جاری رہے گاجس میں پاکستان کے ماہر ونامور سرجن مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کریں گے، کیمپ کے دوران تمام مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں صبح 09 بجے سے لے کر دوپہر2 بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں